ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز ٹیم نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا، تھائی لینڈ کو 87رنز سے شکست

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی ورلڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں اب تک ناقابل شکست پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے ہرادیا۔ قومی ٹیم نے اس ایک روزہ عالمی مقابلے میں اپنی جگہ بھی بنالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا

سنہ 2025 کا ایک روزہ ویمنز ورلڈ کپ 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک بھارت میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کے میچز ممکنہ طور پر کولمبو یا دبئی میں ہوں گے۔

لاہور میں کھیلے گئے مذکورہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 205 رنز بنائے تھے۔

سدرا امین نے 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ کپتان ثنا فاطمہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔

تھائی لینڈ کی تھپاچہ پوٹھاوونگ نے 2 جبکہ کمچومپھو اور مایا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کے دیے گئے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 34 اعشاریہ 4 اوورز میں ہی محض 118 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔

مزید پڑھیے: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟

قومی بولز نے اپنی نپی تلی بولنگ کے سبب تھائی بیٹرز کو شروع سے دباؤ میں رکھا اور وہ جم کر نہ کھیل سکیں اور ایک ایک کرکے آؤٹ ہوتی گئیں۔ نانا پت 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

کپتان فاطمہ ثنا، رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 3،3 جبکہ سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ وننگ بیٹنگ اور بولنگ کرنے پر کپتان فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کوالیفائر میں پاکستان ٹیم نے اب تک 4 میچ کھیلے اور چاروں کو جیتنے کے بعد اس کے 8 پوائنٹس ہیں۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز، آئرلینڈ کو 38 رنز اور اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔ قومی ٹیم اب اپنا 5 واں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 19 اپریل کو کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟