آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی کراچی میں پیڈل ٹینس اور گلف کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ٹم سیفرٹ، جیمز وینس اور بین میکڈر موٹ نے بدھ کو کراچی گالف کلب کا رخ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارا بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔ اس کے بعد ان کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

فرید خان لکھتے ہیں کہ ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل کھیل رہے ہیں۔ اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کے حیدرآباد سے زیادہ پاکستان میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

عمران صدیقی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کرکٹ، پیڈل ٹینس اور گالف کھیل کر پاکستان میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مزے تو وارنر کر رہا ہے‘۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ لگتا ہے ڈیوڈ وارنر صرف چھٹیاں گزارنے پاکستان آئے ہیں کیونکہ پی ایس ایل میں ان کی پرفارمنس زیرو ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایدیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ہی اوور میں کپتان ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی اسکور کیے آؤٹ ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp