محمد یونس کا بنگلہ پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات اور تجارت پر زور  

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں ملاقات کے دوران کیا۔

محمد یونس نے کہا کہ مضبوط تعلقات دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی امکانات کو کھولنے میں مدد کریں گے۔ ’کچھ رکاوٹیں ہیں، ہمیں ان پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش

آمنہ بلوچ، جو 15 سالوں میں ڈھاکہ کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی سیکریٹری خارجہ ہیں، نے ماضی کے اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مارکیٹوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

’ہمارے پاس اپنے حقوق کے لیے انٹرا مارکیٹ کی بہت بڑی صلاحیت ہے، اور ہمیں اسے استعمال کرنا چاہیے، ہم ہر مرتبہ اس نوعیت کا موقع گنوا نہیں سکتے۔‘

آمنہ بلوچ نے تعلقات کو بحال کرنے کے لیے پائیدار بزنس ٹو بزنس مصروفیات اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سفارتی بات چیت کا انعقاد

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا رواں ماہ کے آخر میں متوقع دورہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

محمد یونس نے اقوام متحدہ 79ویں جنرل اسمبلی اور قاہرہ میں ڈی 8 سربراہی اجلاس 2024 کے دوران نیویارک میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتوں کو یاد کیا۔

چیف ایڈوائزر نے ثقافتی اور نوجوانوں کے تبادلوں میں اضافے کی وکالت کرتے ہوئے سارک، او آئی سی، اور ڈی 8 فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے علاقائی تعاون کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جولائی تحریک کے 31 متاثرین کا پاکستان میں علاج کا فیصلہ

ایس ڈی جی امور کی سینیئر سیکریٹری لامیا مرشد اور بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

رواں برس جنوری میں، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اس وقت اضافہ ہوا جب پاکستان کے تاجروں کے ایک وفد نے بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ ڈھاکہ میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟