پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کارکنان سمیت گرفتار

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک کی مرکزی رہنما اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار کو لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں سمیت تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کی تشہیری مہم، عالیہ حمزہ نے اخراجات کی تفصیل مانگ لی

گرفتار پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور کارکنان کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار افراد راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے، جبکہ پولیس کی جانب سے شاہراہ کو عوام کے لیے کھلا چھوڑنے کی ہدایت پر مظاہرین نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا اور شدید ہلڑ بازی شروع کردی۔

ایف آئی آر کا عکس

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد زاہد ولد محمد الیاس، نعمان ولد محمد اسلم، عادل منیر ولد محمد منیر، عالیہ حمزہ زوجہ جمیل ملک، شمیم آفتاب زوجہ آفتاب احمد شامل ہیں، جبکہ دیگر اشخاص موقع سے فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے عالیہ حمزہ کو کارکنان سمیت حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، جبکہ عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے۔

سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نے قانون کیخلاف کام نہیں کیا۔

ہر کوئی کہہ رہا ہے میں ہارڈ لائنر ہوں، عالیہ حمزہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجابیہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بےحرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا