14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟

پیر 21 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی 14 سال کی عمر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لکھنو سپر جائینٹس کے خلاف راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ڈیبیو میں پہلے بال پر ہی چھکا مار کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے اس میچ میں 20 بالز میں 34 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور چھکے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

اسی میچ کے بعد وہ ٹی ٹونٹی کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس سے قبل نومبر 2024 میں آئی پی ایل کے لیے بولی میں فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا وہیں ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بن گئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔ راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

ویبھوو 27 مارچ 2011 کو ریاست بہار کےگاؤں تاجپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کا سفر صرف 4 سال کی عمر میں شروع کیا اور پھر 9 سال کی عمر میں ان کے والد نے انہیں قریبی قصبےکی ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا۔ ویبھوو نے جنوری 2024 میں صرف 13 سال کی عمر میں ریاست بہار کے لیے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں ممبئی کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔

یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کا آغاز، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 کھلاڑی کون سے ہیں؟

ویبھوو سوریا ونشی نے یوتھ ٹیسٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کی انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی انڈر19 ٹیم کے خلاف شاندار سینچری بھی بنائی۔ نوجوان کھلاڑی نے 62 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں سینچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

سوریا ونشی یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں دوسری تیز ترین سینچری بنانے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے تیز سینچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی