جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی

منگل 22 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جام شورو کے علاقے تھانہ بولا خان کے قریب مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایس ایس پی جامشورو کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، زخمیوں میں سے 3 افراد اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔ باقی زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش

ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری کے مطابق حادثہ تونگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گاڑی کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ بدقسمت گاڑی بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جا رہی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 کرکٹ میں بدترین کارکردگی، آخری 25 میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے نتائج کیا رہے؟

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا

خالصتان تحریک نے اب تک کیا حاصل کیا؟

ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے املوک کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی