پی ٹی آئی رہنما اور حکومت سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی ٹیم میں شامل فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں۔ تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔
تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2023
یاد رہے کہ اسلام آباد میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان الیکشن کے معاملے پر مذاکرات کے 2 دور ہو چکے ہیں۔ فریقین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذاکرات ’مثبت پیشرفت‘ کے ساتھ ختم ہوئے ہیں۔ اب فریقین منگل کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 3 میں پھر مل بیٹھیں گے۔