3 دفعہ کے وزیر اعظم کو نااہل کرنے والے شخص کی سرپرستی میں بیٹا انصاف بیچ رہا ہے، احسن اقبال

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’3 دفعہ کے منتخب وزیر اعظم کو نااہل کرنے والے شخص کا بیٹا باپ کی سرپرستی میں انصاف اور عدلیہ بیچ رہا ہے۔‘

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما میاں عزیر کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کی آڈیو لیکس پر اپنے رد عمل میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے دلچسپ انداز میں ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’یہ ایسے ملک کی کہانی ہے جہاں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں تین دفعہ کا وزیر اعظم نااہل ہو گیا۔‘

احسن اقبال نے کہا کہ دوسری طرف جس نے ’منتخب وزیر اعظم کو نااہل کیا، اس کا اپنا بیٹا باپ کی سرپرستی میں انصاف بھی بیچ رہا ہے، ٹکٹیں بھی، ایمان بھی، عزت بھی، عدلیہ بھی، ناموس بھی اور وقار بھی۔ یونہی تو قوم عذاب سے نہیں گزر رہی۔‘

یہ بھی پڑھیں : ’ ٹکٹس برائے فروخت قیمت صرف ایک بیس’

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور تحریک انصاف کے رہنما میاں عزیر کے درمیان ہونے والی  مبینہ ٹیلی فونک گفتگو کی آڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس کے بیٹے میاں عزیر کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانے کے حوالے سے ریٹ طے کر رہے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp