مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ آج ہوگا۔
اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویزدی گئی ہے یا پھر قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں متوقع کمی کا اعلان کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔