انڈیا نے جنگی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، میجر جنرل (ر) طارق رشید

بدھ 23 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز ایکسکلیسیو میں میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل پر اظہارِ افسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکام بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ انڈیا نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، نہ اسپتال میں کوئی زخمی دکھا سکا اور نہ ہی لاشوں کی تفیصلات سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے کچھ ہی دیر بعد انڈین میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیا۔

جنرل (ر) طارق رشید نے کہا کہ بلوچستان جعفر ایکسپریس کے دہشتگردوں کے پاس اسلحہ ہمیں ملا تو پاکستان نے تمام ثبوت دنیا کے سامنے رکھے۔ اسی طرح کلبھوشن یادیو کو جب پکڑا گیا تو اس نے خود میڈیا پہ آ کر بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا چونکہ انڈیا میں پہلے سے آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں، جبکہ کشمیری بھی انڈیا سے جان خلاصی چاہتا ہے، اب ایسے میں انڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہے، تبھی انڈیا والے ایسے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

جنرل (ر) طارق رشید نے کہا کہ انڈیا پوری دنیا میں دہشتگردی کے حوالے سے جانا جاتا ہے، قطر، یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا اور باقی دنیا انڈیا کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتا ایکسپریس واقعہ، پلوامہ اور حالیہ کشمیر واقعہ انڈیا کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے، یہ فالس فلیگ آپریشن ہے۔

جنرل (ر) طارق رشید نے کہا کہ اگر انڈیا نے کوئی ناکام جنگی جارحیت کی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستان نے ماضی میں بھی سخت جواب دیا، انڈیا نے 5 ایٹمی دھماکے کیے تو پاکستان نے 8 دھماکے کر کے دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے