مویشیوں کے گوبر سے چلنے والا ٹریکٹر تیار

جمعہ 20 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالینڈ کی ایک کمپنی نے جانوروں کے گوبر سے تیار کردہ بائیو میتھین سے چلنے والا دنیا کا پہلا ٹریکٹر تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں گائے بھینسوں کے گوبر سے بائیو ایندھن بنایا جا رہا ہے لیکن اب ہالینڈ کی ایک کمپنی نے بائیو ایندھن سے چلنے والا ٹریکٹر بھی متعارف کرا دیا۔

میتھین گیس سے چلنے والے ٹریکٹر کو “ٹی سیون” کا نام دیا گیا ہے اور اسے “نیو ہالینڈ ایگریکلچر” اور برطانوی کمپنی بینامان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

مذکورہ ٹریکٹر میں براہ راست گوبر نہیں ڈالا جاتا بلکہ گوبر سے بننے والی گیس کو صاف کر کے ایل این جی کی شکل دی جاتی ہے جسے خاص ٹینکیوں میں جمع کیا جائے گا اور پھر اسے خاص انجن والے ٹریکٹروں اور گاڑیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خاص بات یہ کہ کسان اپنے ٹریکٹر کا ایندھن خود بنا سکیں گے اور دوسری جانب ماحول دوست زراعت کا فروغ بھی ہو سکے گا۔ اس طرح کسانوں کے اخراجات میں کمی اور بچت میں اضافہ ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے سے چھوٹا کھیت یا فارم بھی اس عمل کو اپنے لیے ممکن اور منافع بخش بناسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل