پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو منہ توڑ جواب دے گا، اسحاق ڈار

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ پر دفتر خارجہ نے باضابطہ ردعمل دیا، اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترکی کے دورے کے دوران وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی اور دفتر خارجہ کے مذمتی بیان کو ایوان میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کیا، جو پاکستان کی 24 کروڑ عوام کے لیے لائف لائن ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس معطلی کو جنگ کے مترادف قرار دیا اور جواب میں تمام معاہدوں کی معطلی کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے سارک ویزوں کو منسوخ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ سب ویزے منسوخ کر دیے۔ انڈیا نے اٹاری بارڈر بند کیا، جس پر پاکستان نے واہگہ بارڈر بند کر دیا۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے دفاعی اتاشیوں کو واپس جانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور انڈین سفارتخانے کے عملے کی تعداد 55 سے 30 کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انڈین ایئر لائنز کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی جماعتیں اس معاملے پر ایک پیج پر ہیں اور اپوزیشن لیڈر نے حکومتی ڈرافٹ پر مل کر کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سعودی وزیر خارجہ سے بات ہوگی۔ پاکستان کی طرف ایڈونچر کا سوچنے والوں کو ماضی کی طرح سخت جواب دیا جائے گا اور نیوکلئیر پاکستان پر حملے کے بارے میں کسی بھی سوچنے والوں کو خبردار کیا کہ خطہ کے امن کا سوچیں۔ پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والا کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ایوان کی کارروائی پیر، 28 اپریل تک ملتوی

سینیٹ اجلاس میں حالیہ علاقائی صورتحال، بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات، اور پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ارکانِ سینیٹ نے بھارت کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی پیر، 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جارحیت، اپوزیشن نے مذمتی قرارداد منظور کرلی

ہرون گلوبل رِچ لسٹ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پھر امیر ترین افراد میں شامل

حکومت آزاد کشمیر کا وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کو اپنانے کا فیصلہ

طب میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب، کیا ٹیکنالوجی لاعلاج بیماریوں کا علاج ڈھونڈ لے گی؟

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے