پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام فالس فلیگ واقعہ کی  ہندوستانی پولیس اسٹیشن میں دائر  ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن  کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا۔ پہلگام پولیس سٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر  دوری پر ہے۔

ایف آئی آر کے اپنے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا۔ جبکہ حیران کن طور پر صرف 10 منٹ میں 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے۔

10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔ ایف آئی آر میں  پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت  نامعلوم سرحد پار دہشتگرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں۔

ایف آئی آر  کے مطابق  مبینہ دہشتگردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اسے ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا۔ واقعہ کے 10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں ’بیرونی آقاؤں کے ایما پر‘ جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ  بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ ایف آئی آر  میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ  ڈرامہ صرف  ایک مذاق بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟