بھارتی انتہا پسندوں کا پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا ، لندن پولیس حرکت میں آگئی

اتوار 27 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا بول دیا گیا ،جس کے بعد لندن پولیس نے 2 بھارتی مظاہرین کو گرفتارکیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق سینکڑوں بھارتی انتہاپسندوں نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے شیشے توڑ دیے، عمارت پر رنگ پھینکا اور ہنگامہ آرائی کی۔

لندن پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 2 بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور ساتھ ہی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

گزشتہ روز بھی لندن میں بھارت کے انتہاپسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی اور لندن پولیس نے 4 مظاہرین گرفتار کرلیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بغیر شواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کردیے تھے جنہیں پاکستان نے مسترد کردیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ چکی ہے اور بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp