کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ کنونشن: کھیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا کی بھارت پر کڑی تنقید

اتوار 27 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی بند کرنے کا کہہ کر الٹا پانی کھول دیا، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر بہترین مؤقف اپنایا۔

چکوال کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بہترین قدم اٹھایا، دنیا کو بھی دیکھنا چاہیے کہ بھارت ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ساری چیزیں فکس تھیں۔

انہوں نے کہاکہ مودی کو انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہیں ملے، جس کے بعد وہ اپنی سیاسی چال چل رہا ہے۔ اپنی سیاست کے لیے جنگی عزائم اور مذہب کا استعمال مودی کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو بند گلی میں کھڑا کردیا ہے، ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں، اور ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں 90 ہزار سے زیادہ اپنے شہریوں کی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس میں ہمارے 28 شہری شہید ہوئے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں جو ہر فورم پر دکھائیں گے۔

کھیل داس نے کہاکہ بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو چکا ہے، ہم نے کرتارپور راہداری کو ابھی تک کھلا رکھا ہوا ہے۔

جب دونوں ملک قریب آنا چاہتے ہیں بھارت کوئی نیا تناز کھڑا کر دیتا ہے، رمیش سنگھ اروڑا

اس موقع پر وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ جب بھی دونوں ملک قریب آنا چاہتے ہیں تو بھارت کوئی نیا تنازع کھڑا کردیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دل بڑا کرتے ہوئے بیساکھی میلہ میں ریکارڈ 6700 لوگوں کو ویزے جاری کیے، سکھ یاتریوں کی پنجاب حکومت نے بہترین مہمان نوازی کی ہے اور وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر واپس گئے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے، ویڈیو وائرل

وزیر اقلیتی امور نے کہاکہ پاکستان نے جب بھی امن اور محبت کی بات کی، بھارت نے تنازعات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رانا ثنااللہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارتی اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا افغان شہری گرفتار

فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ کا دعویٰ

’ہمیں اس پر فخر ہے‘، سعودی عرب میں عربی زبان کے فروغ کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کا انعقاد

ویڈیو

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں