روئے زمین پر کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، قائد اعظم کا تاریخی خطاب

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائد اعظم محمد علی جناح نے 30 اکتوبر 1947 کو قوم سے اپنے تاریخی خطاب میں کہا تھا کہ ’روئے زمین پر کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔‘ اپنے ولولہ انگیز پیغام میں بابائے قوم نے ایمان، قربانی اور حوصلے کا درس دیا اور قوم کو دشمن کے عزائم سے مرعوب نہ ہونے کی تلقین کی۔

اپنے خطاب میں قائد اعظم نے کہا تھا کہ اگر ہم قرآن پاک سے رہنمائی حاصل کریں تو فتح ہماری ہو گی۔ انہوں نے پاکستانیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک لمحے کے لیے بھی یہ تصور نہ کریں کہ آپ کے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔‘

قائد اعظم نے زور دیا کہ ’آپ مضبوط ہیں اور آپ کسی سے کم نہیں۔ آپ ایسی قوم ہیں جس کی تاریخ حیرت انگیز کردار اور بہادری سے بھری ہوئی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ اپنی شاندار روایات پر قائم رہتے ہوئے قوم کو اپنی تاریخ میں ایک اور روشن باب کا اضافہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: یکم جولائی 1948 جب قائدِاعظم نے آخری خطاب کیا؟

انہوں نے قوم کو قربانی کے لیے تیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ عہد کریں اور پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ اپنے حوصلے بلند رکھیں، موت سے نہ ڈریں، ہمارا مذہب ہمیں موت کے لیے ہمیشہ تیار رہنے کا درس دیتا ہے۔‘

بابائے قوم نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں اسلام اور پاکستان کی عزت بچانے کے لیے دشمن کا ڈٹ کر سامنا کرنا ہے۔ ایک مسلمان کے لیے نیک مقصد کی خاطر شہادت کی موت سے بہتر کوئی نجات نہیں۔‘

خطاب کے اختتام پر قائد اعظم نے ایمان اور یقین کے ساتھ کہا، ’ہم صحیح ہیں اور ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ اپنا فرض ادا کریں اور اللہ پر یقین رکھیں۔‘ قائد اعظم کا یہ خطاب آج بھی قوم کے لیے امید، عزم اور قربانی کا استعارہ ہے۔ پاکستان زندہ باد

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل