بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگے لگنے سے دھماکا ہوا ہے جس سے متعدد افراد جھلس گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشکی میں تیل بردار ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جھلسنے والوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو کے مطابق دھماکے میں 40 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاکہ واقعہ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔