ہم تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، صدر بشپ چرچ آف پاکستان کا مودی کو کرارا جواب

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے والے بھارت کو پاکستان کی طرف سے جواب ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر بشپ چرچ آف پاکستان ڈاکٹر آزاد مارشل کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا

ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہاکہ پاکستان قائم و دائم رہنے کے لیے بنا ہے، مودی تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی و بقا کے لیے پاکستان کی مسیحی برادری اپنا تن، من دھن سب قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اس سے قبل سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پنجاب سے گزر کر بھارت کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن

بھارت کی جانب سے واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگانا مودی سرکار کے گلے پڑ گیا ہے، اور اب دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ بغیر شواہد پاکستان پر الزام کیوں لگایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی مستقل تقرری، جوڈیشل کمیشن نے اجلاس طلب کرلیے

سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 جنوری کو طلب

سپریم کورٹ: جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا کیس، درخواست ضمانت پر نوٹسز جاری

اسحاق ڈار کا کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال