جوہری پروگرام بند نہیں ہوسکتا، اسرائیل نہ بتائے ہمیں کیا کرنا ہے، ایران

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے اسرائیل کی طرف سے تہران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس پروگرام کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اسرائیلی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری معاہدہ: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے نیتن یاہو کے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وہم ہے کہ وہ ایران کو حکم دے سکتا ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے یا نہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا بیان حقیقت سے اس قدر دور ہے کہ جواب دیے جانے کے بھی قابل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی حالیہ تذلیل اس سے بھی ظاہر ہوجاتی ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ اپنی سفارتی کوششوں میں کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں۔ عباس عراقچی نے مزید کہا سابق امریکی صدر بائیڈن کی ٹیم کے نیتن یاہو کے اتحادی بھی ناکام رہے۔

مزید پڑھیے: ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی

ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔ فی الحال نیتن یاہو ایران اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کو جھوٹے انداز میں پیش کرنے کے لیےکام کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ایران اپنی صلاحیتوں میں کافی مضبوط اور پراعتماد ہے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کو سبوتاژ کرنے یا اس کے راستے کو سے ہٹانے کی بیرونی فریقوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے ایرانی ایل پی جی کمپنی اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی

اسی تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نیتن یاہو کی جانب سے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کرنے کی دھمکی کے اسرائیل کے لیے ایسے نتائج برآمد ہوں گے جو تصور سے باہر ہوں گے۔

علی شمخانی نے استفسار کیا کہ کیا یہ دھمکیاں اسرائیل کا آزادانہ فیصلہ ہیں یا یہ ٹرمپ کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور ان کا مقصد ایران کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو متاثر کرنا ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ