ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھارت میں پاکستانی میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کا دعویدار بھارت آج ایک بار پھر آزادی صحافت پر حملہ آور ہوا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت چھپانے کی کوشش ہے، فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے سچ کو دبانے میں ناکام رہے گا، حقیقت جاننا عوام کا بنیادی حق ہے، اس حق سے محرومی زیادتی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی ہو رہی ہے۔