پاک فوج کے ہوتے ہوئے سرحد پر کشیدگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، دشمن حملہ کرنے سے قبل 10 بار سوچے گا، افواج پاکستان ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہمیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان کے عوام اور فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک قوم بن کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، کوئی بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کو طاقتور بنانے میں شہدا اور غازیوں کی قربانیاں شامل ہیں، جبکہ نواز شریف کی کوشش بھی اس میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی منازل طے کیں، اور مہنگائی میں کمی ہوئی، شہباز شریف نے بھی بجلی سستی کی ہے اور اس ماہ بل کم آئےگا۔

مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں دو ماہ کے اندر مزید 500 بسیں آرہی ہیں، ہم گوجرانوالہ میں رواں سال میٹرو بس کا منصوبہ شروع کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ایک سال کی قلیل مدت میں ہم نے پنجاب میں 30 ہزار گھر بنا دیے ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی

انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کے پاس دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ وسائل نہیں، اگر گندم کی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کر دوں تو عوام کے لیے مشکل ہو جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی