’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتر پردیش کے حامد پور گاؤں میں شادی کی تقریب میں اضافی پنیر نہ ملنے پر آگ بگولا ہوجانے والے ایک مہمان نے خطرناک قدم اٹھا کر فنکشن کا ستیاناس کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں شریک ایک شخص نے مطلوبہ مقدار میں پنیر نہ ملنے پر طیش میں آکر منی بس گھسیڑ کر شادی کا منڈپ تباہ کردیا جس کے باعث دلہا دلہن کے 5 قریبی رشتے دار زخمی ہوگئے۔

آخر ہوا کیا تھا؟

خطرناک حد تک پنیر کے شوقین اس مہمان کی شناخت دھرمیندر یادو عرف بمبو کے طور پر کی گئی ہے جو باراتیوں کو بس میں شادی ہال لایا تھا۔

کھانا کھلنے پر اس کو دیگر مہمانوں کی طرح پنیر بھی دیا گیا جو اس کو بہت پسند آیا جس پر اس نے مزید پنیر مانگ لیا لیکن کھانا دینے والوں نے معذرت کرلی۔

اس انکار پر بمبو غصے سے لال پیلا ہوگیا اور سب کو سبق سکھانے کے لیے باہر کھڑی اپنی منی بس لاکر ہال میں گھسا دی۔

اس ناگہانی حملے کے سبب نہ صرف منڈپ (اسٹیج) تباہ و برباد ہوا بلکہ وہاں اطمینان سے بیٹھے دلہا کے والد، دلہن کے چچا اور دیگر 4

 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔

تمام زخمی افراد کو فوری طور پر طبی علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کے سبب ان میں سے 2 کو ٹراما سینٹر میں داخل کرادیا گیا۔

تقریب کا ستیاناس

ہفتے کو پیش آنے والے اس واقعے نے شادی کے جشن کو ماتم میں تبدیل کر دیا۔ تاہم شادی کی تقریب کسی نہ کسی طرح اتوار کو منعقد کردی گئی۔

شادی کی تقریب کو ٹھکانے لگانے کے بعد بمبو بھاگ نکلا تھا تاہم پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

پولیس نے بمبو کے خلاف اقدام قتل، اندھادھند ڈرائیونگ سے انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت