پاک فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے۔

یہ بھی پڑھیں بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا دوسرا کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے۔

اس سے قبل آج دن کوپاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا ایک کواڈ کا پٹر بھمبر کےعلاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی

دفاعی ماہرین نے کہاکہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل