’پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا‘، بھارت سے کشیدگی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر متحرک

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گذشتہ ہفتے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مسلح افراد کے ہاتھوں انڈین سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین جنگ کے امکانات پر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے میمز بھی بنیں۔ لیکن زیادہ کشیدگی شروع ہوتے ہی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے پاکستان کے حق میں مختلف بیانات دیتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے برطانیہ میں مقیم پاکستان نژاد کارکن شایان علی نے کہا کہ ’دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ پاکستان زندہ باد‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پاکستان فورسز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ پاکستان زندہ باد‘۔

آصف عمران لکھتے ہیں کہ رات کو حملہ کرنا دشمن کی پرانی عادت ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا ۔

ذبیح اللہ لکھتے ہیں کہ ہم پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بھارت تمہارے عزائم جو بھی ہوں، یاد رکھو کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا ہر سپاہی تمہارے لیے ایک دیوار ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں آزمانا مت، ورنہ تمہیں وہ سبق سکھایا جائے گا جو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔

کاشف اعوان لکھتے ہیں کہ ہم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا