منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی کی جانب سے سیلمان شہباز بے گناہ قرار

ہفتہ 21 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نےوزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔

ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں ایف آئی اے کی جانب سے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے۔

ایف آئی کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد سلیمان شہباز نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp