امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی ہم منصب سے رابطہ، پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے پر زور

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی  ٹیلی فونک  گفتگو کی۔

امریکی وزارت  خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق مارکو روبیو نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے  پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔

امریکی وزیرخارجہ نے بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے امریکا کے عزم کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

انہوں نے پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن  برقرار رکھنے کے لیے بھارت پر زور دیا۔

اس سے قبل  امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا جس میں وزیراعظم نے امریکا پر بھارت پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا تا کہ وہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا جو پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔ انہوں نے مارکو روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد خطے میں حالیہ پیشرفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا رابطہ، افغانستان میں فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

شہباز شریف نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی اور اس کو 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘