‘کِیا’ کی طرف سے اسپورٹیج ایل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گاڑیوں کے معروف برانڈ KIA نے اپنی  ‘اسپورٹیج ایل’ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ  ہیونڈائی کی’ ٹوسان ہائبرڈ’ کی لانچ کے بعد سامنے آیا ہے  کیونکہ یہ گاڑی کِیا کی  اسپورٹیج کی براہِ راست حریف ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں طویل عرصے سے کِیا اسپورٹیج اور ہنڈائی ٹوسان کے درمیان سخت مقابلہ رہا ہے۔ دونوں گاڑیاں کارکردگی، خصوصیات اور برانڈ کی مقبولیت کے لحاظ سے ایک دوسرے کے مدِمقابل سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم ہنڈائی کی جانب سے ٹوسان ہائبرڈ کو ایک مسابقتی قیمت پر متعارف کروانے کے بعد ماہرین کو یقین تھا کہ کِیا کو اپنی اسپورٹیج کی قیمت کم کرنی پڑے گی۔

کِیا اسپورٹیج ایل کی نئی قیمتیں

کِیا کی آفیشل پریس ریلیز کے مطابق، عارضی بنیادوں پر درج ذیل قیمتوں میں کمی کی گئی ہے:

  • اسپورٹیج ایل HEV کی قیمت 12,850,000 روپے سے کم ہو کر 10,999,000 روپے کر دی گئی ہے، یعنی 1,851,000 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
  • اسپورٹیج ایل FWD کی قیمت 11,825,000 روپے سے کم ہو کر 9,999,000 روپے ہو گئی ہے، جو کہ 1,826,000 روپے کی کمی ہے۔
  • اسپورٹیج ایل الفا (Alpha)، جو بیس ویرینٹ ہے، اب 8,499,000 روپے میں دستیاب ہے، جب کہ پہلے یہ 9,499,000 روپے میں فروخت ہو رہی تھی، اور اس میں  1,000,000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

کِیا کے اعلامیے کے مطابق یہ قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر لاگو ہوں گی، جب تک اسٹاک موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمتِ عملی القاعدہ اور داعش سے مشابہ،امریکی جریدے کا دعویٰ

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی