پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
مداحوں نے ایمن اور منال کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن چند صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اداکاروں کے بھائی کے ولیمے پر پہنے ہوئے جوڑے ایک آنکھ نہ بھائے کیونکہ وہ تقریباً دلہن کے جوڑے جیسے لگ رہے تھے۔
ایک صارف نے ان کی ولیمے کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایمن اور منال خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ خدارا کسی کے خاص دن کو خراب نہ کریں۔ دلہن نے اس دن کے لیے بہت مدت سے خواب دیکھے ہوتے ہیں اور اس دن کا انتظار کیا ہوتا ہے، یہ اُس کی زندگی کا خاص لمحہ ہے۔
انہوں نے اداکاروں کی جانب سے دلہن کے جوڑے سے ملتے جلتے زیب تن کیے گئے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت آپ کو منفرد نہیں بناتی، بلکہ دلہن کی خوشی اور توجہ بھی چرا لیتی ہے۔
ایک صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ دلہے کی بہن کو دلہن جیسا لباس پہننے کا جنون کیوں ہوتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ دلہن بہت پھیکی لگ رہی ہے جبکہ دلہے کی بہنیں زیادہ تیار ہیں۔
حرا سہیل لکھتی ہیں کہ یہ بھائی کی شادی تھی ان دونوں بہنوں کی نہیں۔ انہیں اپنی شادی پر تیار ہونے کا موقع ملا تھا۔ عینی نامی صارف نے لکھا کہ دلہن سے زیادہ پیاری تو یہ بہنیں لگ رہی ہیں۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا ولیمے کی دلہن کون ہے کیونکہ کپڑے ایک جیسے ہیں صرف ان کا رنگ مختلف ہے۔ جبکہ سعدیہ اکمل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دلہن کو تیار تو اچھا کرواتے۔