مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں عید کے ہفتے کے اختتام پر مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک پانچ (0.15) فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی میں مزید اضافے کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 46 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران ملک میں 21 اشیاء مہنگی ہوئیں جب کہ 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگی ہونے والی اشیاء میں آلو، چکن، آٹا، گڑ اور چاول شامل ہیں جبکہ ٹماٹر، کیلے، چینی اور پیاز کی قیمتوں میں کمی رونما ہوئی ہے۔

 ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 23 روز مرہ کی اشیاء ضروریہ میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

گزشتہ ہفتے کی نسبت حالیہ ہفتے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ چاول اور آٹے اور گڑ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک پانچ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب زیادہ تر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق چینی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کا تناسب زیادہ رہا۔

ادارہ شماریات کی اس رپورٹ کے مطابق اشیاء میں کمی رمضان اور عید کے بعد پھلوں اور چینی کی مانگ میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp