پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم کردیے، ان نئے تھانوں کے قیام سے جرائم کی روک تھام اور قیام امن میں مدد ملے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے نئے تھانوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں ہر ضلع کے تھانے کی واضح حدود کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 38 نئے تھانے قائم کیے گئے ہیں، لاہور میں 3 جبکہ باقی تمام اضلاع میں ایک ایک تھانہ قائم کیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو سنگین جرائم کی سرکوبی کے لیے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، نئے تھانوں کے قیام سے جرائم کی روک تھام اور قیام امن میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے، ویڈیو وائرل

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن مدد اور جدید آلات فراہم کر رہی ہے اور پولیس کی کارکردگی میں بہتری سے امن و مان کا قیام اور عوامی اعتماد کی بحالی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp