’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے  پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور دھمکیوں کے جواب میں مسلح افواج اور عوام متحد ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی زوردار پریس کانفرنس نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، 2019 میں ہم نے یہی بتایا تھا‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ذمہ دار ملک ہیں، اگر وہ(دشمن) یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اس کی آزمائش نہ کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے  ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے  اقدامات مکمل کر لیے ہیں، ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گی۔ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ اس کی چوائس ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہے، ہم بار بار بتا رہے ہیں ہم تیار ہیں ہمیں آزمانا نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام ’ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں‘ عوام کی آواز بن گیا۔تمام سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات  پاپولر ہیش ٹیگ  بنا دیا۔

سوشل میڈیا  پر ڈی  جی  آئی ایس پی آر  کا یہ بیان  پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ