انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے تفریحی مقام پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور جنگ کا سا ماحول بن گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ بھارت نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
اس کےبعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ جہاں کئی تجزیہ کار عوام کو کہتے نظر آئے کہ فوج کی وردی پہن لیں اور اپنی بندوقیں نکال لیں وہیں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
وائرل ویڈیو میں راجہ فاروق حیدر کو بھارت کے خلاف پستول اور گولیاں سینے پر سجائے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رضوان غلزئی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کمر پر پستول باندھے لائن آف کنٹرول کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے قمر پر پستول باندھے لائن آف کنٹرول کی جانب پیش قدمی شروع کر دی۔ pic.twitter.com/oIpf7jWaEz
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) May 1, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے انہوں نے جاوید چوہدری کی بات کو سنجیدہ لے لیا ہے۔
جاوید چوہدری کی بات کو سیریس لے لیا https://t.co/KcAfKRw0p7
— SHUMAILA BADAR. (@shumaila_badar1) May 1, 2025
ثاقب علی راتھوڑ لکھتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اسلحہ سے لیس مودی کو جواب دینے لیے تیار ہیں۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اسلحہ سے لیس مودی کو جواب دینے لیے تیار ۔۔۔۔ pic.twitter.com/PuPG7giSxK
— Saqib Ali Rathore (@SaqibAliRathore) May 1, 2025
ایک صارف نے راجہ فاروق حیدر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا تیری موت آئی ہے۔
سابق وزیراعظم آذادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ قدمی شروع کردی،
انڈیا تیری موت آئی
pic.twitter.com/GkfIOmi1zH— Raja Muhammad Rashid (@rashidkashmir97) May 1, 2025