راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی کوہستان میں حادثے کا شکار، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے

ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں موجود تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر مشکل اور پرخطر علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے

اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘

بگ باس: ساتھی خاتون کی تضحیک کرنے پر سلمان خان کی طرف سے امیدواروں کی سخت سرزنش

وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟