وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں رات 2 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کی وجہ بیان کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کنفرم انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، وزیر اطلاعات
انہوں نے کہاکہ ہماری افواج الرٹ ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر بھارت نے ہمارے خلاف کچھ کیا تو دس گنا حساب برابر کریں گے۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ بھارت کو عالمی سطح پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلگام واقعہ کے بعد امریکا، چین اور ترکیہ نے بھی پاکستان کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے، اور دنیا اس حقیقت سے آگاہ بھی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ نریندر مودی اور امیت شاہ کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ’بھارتی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا‘ آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے
بھارت نے یکطرہ اقدام کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے، جبکہ پاکستان نے ہندوستان پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے جنگ تصور کیا جائےگا۔