مفت آٹا اسکیم میں مبینہ کرپشن، شاہد خاقان عباسی نے وضاحت کردی

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کے بعد ایک ٹی وی پروگرام میں ان کی جانب سے اپنے متنازعہ بیان کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی نظام میں 25 فیصد کرپشن موجود ہے اور اسی حوالہ سے انہوں نے حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں کرپشن کا ذکر کیا تھا۔

’میں نے اس کے حساب سے بتایا کہ 84 ارب (روپے) میں سے 20 ارب کھایا گیا۔ نظام نے کھایا۔ وزیر صاحب نے نہیں کھایا۔ کرپشن کی بات میں نہیں کروں گا۔ یہ systemic کرپشن ہے جو نظام کے اندر ہے۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 84 ارب روپے کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی چوری ہوئی ہے۔

https://twitter.com/farrukhhashmii/status/1652362791523606534?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1652362791523606534%7Ctwgr%5Ed1c98184b46faa45d98ce249059e3ad3d929f773%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fwp-admin%2Fpost.php%3Fpost%3D29907action%3Dedit

ان کی تقریر سے اٹھائے گئے اس جملہ پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جسے ان کے سیاسی مخالفین نے بھی حکومت پر تنقید کے ضمن میں خوب استعمال کیا، یہاں تک کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو اس ضمن میں ’حکومتی صفائی‘ پیش کرنا پڑگئی۔

سابق وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اورایمانداری سے مفت آٹا فراہم کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹا اسکیم کی خود نگرانی کی اور شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔ ’تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp