پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

نائب صدر  سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن  وکٹر گاؤ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم

 انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی مؤقف ہے۔

وکٹر گاؤ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ  چین اور پاکستان  ہر موسم اور حالات میں مضبوط بھائی ہیں۔ کسی کو بھی اس اتحاد پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ چین ہمیشہ ہر اس وقت پاکستان کی مدد کو پہنچے گا جب بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سلامتی کو کسی بھی ملک سے خطرہ لاحق ہوا۔

مزید پڑھیں کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت، یہ دونوں بڑے ملک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ یہ صحیح وقت ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تحمل سے کام لینے کو کہا جائے۔

انہوں ںے کہا کہ ہمیں پہلگام حملے کی جامع اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض: صحرائے الدہنا میں 10 ہزار درخت لگانے کا منصوبہ شروع

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ: اگر پاک بھارت میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو کیا ہوگا؟

ٹی 20 ورلڈ کپ: کراچی میں پاکستان بھارت میچ کے لیے کن مقامات پر اسکرینیں لگائی جائیں گی؟

افغانستان، دہشتگردی اور پاکستان کی سفارتی حکمت عملی

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟