غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار، ڈالرز اور موبائل فونز برآمد

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی  اے کے مطابق ملزم کی شناخت نیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سہراب گوٹھ کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال

ملزم کو شواہد کے ساتھ مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ