حیدر آباد میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدر آباد اور مٹیاری میں مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مئی سے جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی، ہیٹ ویو اور سیلاب کا بھی خدشہ

سندھ کے علاقے حیدر آبا د میں گرد و غبار کا طوفان آیا ہے،جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہے جس سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں اور علاقے میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ شہر کے 140 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، متعدد مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی ہیں، درخت بھی بجلی کی تاروں پر گرے ہیں، اس دوران شدید طوفان سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مٹیاری میں مٹی کے طوفان سے سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، مٹی کے طوفان سے آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4 مئی تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان

بھکر اور گردو نواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، میانوالی شہر، کالا باغ، قمر مشانی اور دیگر علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 333 رنز بناکر آؤٹ

کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ