امیتابھ بچن کی میزبانی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن کا اعلان

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی وی اسکرین کے مقبول ترین ریئلٹی شو کون بنے گا کروڑ پتی ٹیلی ویژن کے 15 ویں سیزن کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے پرومو بھی جاری کردیا گیا ہے۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن کی میزبانی میں ہونے والے پروگرام میں لوگوں کو نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

کون بنے گا کروڑ پتی میں متعدد مشہور شخصیات بھی شرکت کرتی رہی ہیں۔ 14 کامیاب سیزن کے بعد اب حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی کے 15ویں سیزن کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ایک بار پھر بگ بی اس کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کون بنے گا کروڑ پتی کا 15واں پرومو

سونی ٹی وی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15 کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ پرومو میں امیتابھ بچن کو شو کے مداحوں سے دوسرا سوال پوچھتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ دوسرا سوال یہ ہے کہ ہندی فلم پٹھان کے ڈائریکٹر کون ہیں جس میں شاہ رخ خان ہیں؟ پرومو میں میزبان بگ بی نے یہ بھی بتایا کہ جوابات رات 9 بجے سے پہلے جمع کرائے جائیں گے۔

اس پرومو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ پروگرام کی رجسٹریشن کے لیے یہ دوسرا سوال ہے جس کا جواب یکم مئی 2023 کو رات 9 بجے بھجوایا جائے۔

امیتابھ بچن کی قیادت میں شو شروع ہونے سے پہلے 15 دن تک مقابلہ کرنے والوں سے سوالات کیے جائیں گے۔ کون بنے گا کروڑ پتی 15 کی رجسٹریشن کی مدت 15 مئی 2023 تک ہے۔

امیتابھ بچن کوئز شو کے 14 کامیاب سیزن کی میزبانی کرچکے ہیں اور 15واں سیزن جلد ہی اسکرین پر واپس آئے گا۔ میزبان مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ اپنی دلچسپ گفتگو کے لیے مشہور ہیں اور سامعین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

لیجنڈری اداکار نے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خبریں بھی شیئر کیں جنہیں ناظرین نے بہت پسند کیا۔ تاہم، کون بنے گا کروڑ پتی 15 کے پریمیئر کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟