جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئی ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق 2020 سے 2022 تک ڈاکٹر شفیق الرحمان نے مجموعی طو پر تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں 83 لاکھ 99 ہزار روپے زائد وصول کیے۔

وائس چانسلر نے تنخواہ کی مد میں 2020 سے 2021 کے دوران 25 لاکھ 88 ہزار روپے سالانہ اضافی وصول کیے جبکہ اس دوران وائس چانسلر کی مقرر کردہ تںخواہ 2 لاکھ 92 ہزار 500 روپے مقرر تھی۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان ماہانہ 5 لاکھ 7ہزار روپے وصول کرتے رہے۔ اسی طرح سال 2021 سے 2022 تک ڈاکٹر شفیق الرحمن نے سالانہ 27 لاکھ 12 ہزار روپے زائد وصول کیے۔

سال 2021 سے 2022 تک وائس چانسلر کی تنخواہ 3 لاکھ 94 ہزار 875 روہے تھی جبکہ 2021 سے 2022 تک 6 لاکھ 84 ہزار 450 روپے وصول کیے۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے 2020 سے 2022 کے دوران ہاؤس رینٹ کی مد میں سالانہ 30 لاکھ 98 ہزار روپے وصول کیے جبکہ ایچ ای سی قوانین کے مطابق ہاؤس رینٹ اور دیگر الاؤنسز وائس چانسلر کے سیلری پیکیچ میں شامل نہیں ہوتے۔

سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے وائس چانسلر نے زائد الاونسز وصول کیے اور سفارش کی گئی ہے کہ وائس چانسلر کو دی گئی زائد رقم فوری طور پرواپس وصول کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟