بھارت نے پاکستان کی متعدد پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، فوجی ترجمان کی سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی متعدد پوسٹوں پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس کو پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا۔
بھارت نے نکیال، کھوئی رٹا، شاردا اور کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے شاندار جواب دیا۔
مزید پڑھیے: جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار اور پرعزم ہے۔