سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی کو بہترین سروس پر ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا ہے۔
طوافہ کمپنی الراجحی کے چیئرمین بندر الراجحی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو سے رابطہ کرکے پاکستان حج مشن کے مثالی تعاون اور بہترین رابطہ کاری کی بدولت ایکسیلنسی ایوارڈ ملنے پر شکریہ اداکیا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس پاکستانی عازمین حج کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع انتظامات
طوافہ کمپنی نے ایکسیلنس ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اعزازی طور پر 3 ہوٹلوں کے پاکستانی عازمین کو مدینہ منورہ کی زیارتیں بھی کروائیں، 14 خصوصی بسوں کے ذریعے عازمین حج کو مدینہ طیبہ کے اسلامی تاریخی مقامات کی مکمل زیارات کروائی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو نے طوافہ کمپنی الراجحی کو ایکسی لینسی ایواڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زائرین کی اس پرخلوص خدمت پر طوافہ کمپنی الراجحی کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان
’امید ہے حج آپریشن 2025 کے دوران الراجحی کمپنی سہولت و خدمت کے نئے معیار قائم کرے گی، اور پاکستانی عازمین کو دوران حج مشاعر میں الراجحی کے زیر انتظام بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔‘