پاک بھارت کشیدگی تکلیف دہ صورتحال ہے، امن کے لیے خدمات پیش کرتا ہوں، سیکریٹری جنرل یو این

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف ہے، پاکستان اور انڈیا قیام امن کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، دونوں ممالک کو پیغام دیا ہے کہ کسی مسئلے کا فوجی حل کوئی حل نہیں، یہ اپنے آپ کو روکنے اور جنگ کے دہانے سے واپس لوٹنے کا وقت ہے، ایسی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے جس سے جنگ کا خطرہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp