‘اداکار وزیراعظم’ کو لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے سرحدوں کا خیال رکھنا چاہیے، وزیراعلیٰ مغربی بنگال

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مماتا بنیرجی نے بھارت کے شہر مرشدآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اداکار وزیراعظم’ کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے سرحدوں کا خیال رکھیں۔ ‘اداکار وزیراعظم’ کون ہے یہ بی جے پی سے پوچھیں۔

مودی سرکار کی طرف سے وقف بل لانے کے بعد مرشد آباد میں گزشتہ دنوں مسلمانوں کی طرف سے بل کیخلاف مظاہرے ہوئے تھے جہاں خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ایک وائرس ہے جو ہمیشہ مذہبی فسادات کرواتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد

ان کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ فسادات اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے، سرحدوں کا خیال رکھیں۔ ایماندار، مخلص اور معقول بننے کی کوشش کریں۔ جب آپ کرسی پر ہوں تو لوگوں کو تقسیم نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے پاس کیے جانے والے وقف بل کے بعد پورا ملک ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ اس نئے قانون کو بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک اور سازش قرار دی جارہی ہے۔

متنازعہ بل کے خلاف مغربی بنگال میں شدید مظاہرے ہوئے۔ مغربی بنگال کے علاقے مرشد آباد میں وقف بل کے خلاف احتجاج خون کی ہولی میں تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد

مظاہرین پر احتجاج کے دوران پولیس نے شدید لاٹھی جارج اور شیلنگ بھی کی۔ مظاہرین کی جانب سے سڑکیں بلاک اور نیشنل ہائی ویز بند کردیے گئے ہیں جبکہ انہوں نے بی جے پی حکومت کو پورا بھارت بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے بھی ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہار اور منی پور سمیت متعدد شہروں میں بھی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘