پاک چین دوستی کا شاہکار: اب ایک چارج پر کہیں زیادہ چلنے والی موٹرسائیکل پاکستان میں دستیاب

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اور اسی وجہ سے مینوفیکچرر کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو ترقی دے کر اس شعبے سے نا صرف فائدہ لیا جائے بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان

موٹرسائیکل کو غریب کی سواری کہا جاتا ہے، اور ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم موٹرسائیکل خرید لی جائے تاکہ روز مرہ کے امور میں سفر کرنے میں آسانی ہو۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ہر شخص کی کوشش ہے کہ الیکٹرک موٹرسائیکل خریدی جائے۔

ملک میں بہت سے کمپنیاں الیکٹرک بائیک فراہم بھی کررہی ہیں۔ لیکن ان موٹرسائیکلوں کے حوالے سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایک بار چارج کرنے کے بعد موٹرسائیکل گھر بھی پہنچ پائے گی یا نہیں۔

اب لگتا ہے یہ پریشانی بھی دور ہوگئی ہے کیوں کہ پاکستان اور چائنا کی مشترکہ ایک الیکٹرک بائیک کمپنی ریوو جو 6 ماڈلز میں الیکٹرک بائیکس اور سروسز فراہم کررہی ہے اس کمپنی کی سب سے کم قیمت الیکٹرک بائیک ایک لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

اس کمپنی کی موٹرسائیکل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، کم قیمت بائیک 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور ایک چارج پر اس پر 60 کلومیٹر سفر کیا جا سکے گا اور 4 گھنٹے میں چارج ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی بائیکرز کے لیے اچھی خبر، ایک ہی چارج میں سینکڑوں کلومیٹر چلنے والی بائیک تیار

سب سے مہنگی موٹرسائیکل ایک چارج پر 110 کلومیٹر چلے گی اور اس پر فی گھنٹہ 75 کلومیٹر کی اسپیڈ سے سفر کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp