امریکی اخبار کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے مردِ آہن کا خطاب

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد آرمی چیف کے دوٹوک مؤقف پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جنرل عاصم منیر کو مردِ آہن کا خطاب دے دیا۔

امریکی اخبار کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مردِ آہن کا خطاب ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان امن چاہتا ہے مگر ملکی سالمیت کی خلاف ورزی پر پوری طاقت سے جواب دیگا، آرمی چیف

نیویارک ٹائمز نے اپنے مضمون میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے قائدانہ کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور خطے میں تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں جنرل عاصم منیر کی جانب سے پاکستان کا واضح مؤقف تشکیل دیا گیا۔

امریکی اخبار نے کہاکہ آرمی چیف نے کچھ روز قبل ٹینک پر کھڑے ہوکر کہاکہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق آرمی چیف نے اپنے اس خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کے کسی بھی حملے کا جواب دیا جائےگا۔

اخبار کے مطابق پاکستانی قوم سیاسی اور معاشی مشکلات میں گھری تھی، لیکن آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسے متحد کردیا۔ سپہ سالار کے بیانات کو بھارت میں پاکستان کی جانب سے طاقت کےاظہارکے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی دھمکیوں پر واضح کہا ہے کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہیں گے، شرجیل میمن

بھارت نہیں گئے تو بنگلہ دیش کے پوائنٹس ضائع؟ آئی سی سی کی دھمکی منافقت قرار

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟