انور مقصود کی اپیل رنگ لے آئی، اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ بحال

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جانیوالا اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ 4 روز بعد بحال کردیا ہے، پابندی کی زد پر آئے اس ڈرامے کو معروف ڈرامہ نگار انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ گزشتہ جمعہ کو اپنے 10 ویں شو کے آغاز سے کچھ لمحات قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ کر دیا گیا

’ہاؤس اریسٹ‘ پیش کرنے والی کمپنی کاپی کیٹ پروڈکشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انور مقصود کے نئے اسٹیج ڈرامے ہاؤس اریسٹ کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ یعنی این او سی واپس لے لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انور مقصود نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے تحریر کردہ ڈرامے کے بحالی کی اپیل کی تھی، انتظامیہ کی جانب سے ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت انور مقصود کی اسی اپیل کے جواب میں مثبت رد عمل کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:انور مقصود ہوئے بے نقاب، فوج سے معافی کیوں مانگی؟

ڈراما آج دارالحکومت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اجازت نامے منسوخ کر دیا گیا، کاپی کیٹ پروڈکشن کے مطابق اجازت نامہ منسوخ کرنے کے ضمن میں کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ اب 6 مئی سے 9 مئی تک پیش کیا جائے گا، کاپی کیٹ پروڈکشنز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ہاؤس اریسٹ باضابطہ طور پر واپس آرہا ہے، ہمارا این او سی بحال ہو گیا ہے اور شوز دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ ’نئی تاریخیں لائیو ہیں، اس لیے’بک می‘ پر اپنے ٹکٹ حاصل کریں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘