امریکا کا پاک بھارت کشیدگی میں اضافے سے گریز پر زور

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا نے جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے رابطہ کیا ہے، سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے اس جنگی صورتحال کے جلد خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ دوپہر میں سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے بھارت اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں سے بات کرتے ہوئے فریقین کے مابین رابطے کی لائنیں کھلی رکھنے اور کشیدگی میں اضافے سے گریز پر زور دیا ہے۔

اس سے قبل ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو دہراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہوجائے گی۔

’۔۔اور میں ہندوستانی اور پاکستانی قیادت دونوں کو ایک پرامن حل کے لیے مصروف رکھنے کی کوششیں جاری رکھوں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp