بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا دیا

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں چکوٹھی سیکٹر میں بھی سفید جھنڈا لہرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج پاک فوج کی جوابی کارروائی کا سامنا نہ کرسکی، سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب، شکست تسلیم کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع بھارتی فوج  کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور انداز سے جواب دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل آج کے روز پاک فوج کی جوابی کارروائی کا سامنا نہ کرتے  ہوئے اب لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:5 لڑاکا طیاروں کا نقصان اٹھانے والے بھارت نے 3 جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp