بھارتی فوج نے  سانگھڑ پوسٹ پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان فوج کی بھرپور کارروائی کے بعد کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر، چورا کمپلیکس اور وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ  کے بعد اب سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان پر بلااشتعال فضائی حملوں پر بھرپور احتجاج

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس  سے قبل، لیپ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور  چکوٹھی سیکٹر میں بھی  بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب ، شکست تسلیم کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج  کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج  مؤثر جواب دے رہی ہے۔

پاکستان کی جانب جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp